۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
دبیر کل حزب الله لبنان

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا: عظیم الشان مجاہد سید حسن نصراللہ رحمت اللہ علیہ کی شہادت کو حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری، مراجع عظام تقلید، حوزہ ہائے علمیہ اور تمام امت اسلامی کی خدمت میں تبریک و تسلیت پیش کرتے ہیں اور قاطعانہ اعلان کرتے ہیں کہ اس عزیز شہید کا خون بہت جلد ظلم اور استکبار کے محاذ کو کچل دے گا، ان شاءاللہ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت اور لبنان میں حالیہ واقعات کے بعد جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے بیانیہ جاری کیا ہے۔ جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا

اللہ کی راہ میں شہادت، مجاہدینِ اسلام کے لیے قرآن کی بنیاد پر طے شدہ ایک عظیم فضیلت ہے اور یہ چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ معصومین علیہم السلام میں بطور لازوال وراثت چلی آ رہی ہے۔

فرزندانِ اسلام نے تاریخ میں ظلم، کفر، اور فساد کے خلاف جنگوں میں اپنی قیمتی جانیں انتہائی فخر کے ساتھ خدا کے راہ میں پیش کی ہیں اور آج شیعیت اور اسلام انہی قربانیوں کی بدولت اس عظمت اور اقتدار تک پہنچے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کئی سالوں سے کربلا کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے صیہونی ظالموں سے جنگ کر رہے ہیں اور سیدالشہداء(ع) کو نمونہ بناتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں۔

سید مقاومت، مجاہد عظیم الشان اور عظیم اسلامی ہیرو، حضرت حجت الاسلام و المسلمین حاج سید حسن نصراللہ کی شہادت، امت اسلامی اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اللہ کی راہ میں سالوں کی مجاہدت کے بعد شہادت اور اللہ سے ملاقات سے بڑھ کر کوئی انعام ہو بھی نہیں سکتا۔

شہادت حقیقتاً ان کے لیے زیبا اور مبارک ہے لیکن اس درمیان، یہ ہمارے لیے ایک دل سوز دکھ اور عظیم نقصان ہے جس کا کوئی مرہم نہیں۔

وہ عظیم شہید اپنی توحیدی نظر کے ساتھ میدان جنگ میں تھے اور ان کے عمل اور گفتگو میں توحید واضح تھی۔ ان کی پختہ یقینی اور اللہ کی مدد پر مکمل اعتماد اور حضرت مهدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی راہ میں اپنے سپاہی ہونے کا گہرا یقین، انہیں عظیم اور روحانی مقامات تک لے گیا اور وہ حقیقتاً ایک ولی الٰہی تھے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، اس عظیم الشان مجاہد سید حسن نصراللہ رحمت اللہ علیہ کی شہادت کو حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری، مراجع عظام تقلید، حوزہ ہائے علمیہ اور تمام امت اسلامی کی خدمت میں تبریک و تسلیت پیش کرتی ہے اور ہم قاطعانہ اعلان کرتے ہے کہ اس عزیز اور عظیم شہید کا خون صیہونی ظلم اور استکبار کو تہس نہس کر دے گا۔

دنیا اس وقت تک امن اور سکون نہیں دیکھے گی جب تک اسرائیل اور امریکہ کا خاتمہ نہیں ہوتا اور جب تک یہ فساد پھیلانے والے اپنے ظلم کو جاری رکھیں گے، عزت مندانہ زندگی اور سلامتی کا واحد راستہ ان ظالموں کے خلاف "جہاد" ہی میں ہے۔

آج اسرائیل کے خلاف عظیم محاذ اور متحد امت اسلامی اس عزیز سید کے خون کی طلبگار ہے اور خدا کے یقینی وعدے اور حضرت حجت (ارواحنا لتراب مقدمه الفداء) کی عنایات کے زیر سایہ، اسرائیل کا خاتمہ بہت قریب ہے، ان شاء اللہ۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .